MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجا ب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ صوبائی وزراء ، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو فی الفور اپنے اضلاع میںجا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے ا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں اورتمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔
محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ضلعی وڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.