نیب کے ذریعے سیاست کو توڑ مروڑ کرنے کی کوشش کی گئی
اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک نیب کا خوف رہے گا ملک نہیں چل سکتا۔ملک کا ہزاروں ارب کا نقصان ہوا ہے اور ہوتا رہے گا، نیب ادارہ ہے کیا اور ملک میں ہوتا کیا رہا ہے۔ 22 برس تک سیاست دانوں کے جیل میں ڈالنے اور جرم ثابت کرنے پر چیئرمین نیب کوجوابدہ ہونا پڑے گا۔
ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ نہیں رہ سکتا ، یہ بتانا ہوگا کہ کتنے افراد پر آج تک نیب نے جرم ثابت کیا ہے ، یہ بات بالکل غلط ہے کہ نیب نے ملک میں کرپشن روکی ہے ، چئیرمین نیب 8 ماہ ڈیلی ویجز پر کام کرکے اب واپس چلے گئے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ واپسی کرسی پر آسکیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں احتساب کے ادارے موجود ہیں اورایف بی آر، ایف آئی اے سمیت دیگرقوانین موجود ہیں، اگر آپ نے ملکی سیاست پراثرانداز ہونا ہے تو نیب ضروری ہے تاہم نیب اس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے۔
- Advertisement -
نیب کے ذریعے سیاست کو توڑ مروڑ کرنے کی کوشش کی گئی۔قبل ازیں م شاہد خاقان عباسی نے لوڈ شیڈنگ کو بتدریج کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ آج سے ساڑھے 3 گھنٹے پر آجائے گی جبکہ 16 جون سے لوڈ شیڈنگ کو 3 گھنٹے سے بھی کم کر دیا جائے گا جون کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے پرآ جائے گی انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 25000 میگا واٹ سے زائد ہے ملک میں موجود ذرائع سے 18 ہزار میگا واٹ بجلی بن سکتی ہیبجلی کی پیداوار کو 21 ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تقریباً 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔سستی بجلی پیدا کرنے والے 2 بڑے پلانٹ آج تک مکمل نہیں ہوسکے گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں اور کرپشن کی ایک لمبی داستان ہے پٹرولیم مصنوعات پر ایک فیصد بھی ٹیکس لاگو نہیں ہے۔