بلدیاتی انتخابات میں حکومتی وسائل استعمال ہوئے، مولانا واسع، رحیم زیارتوال کی پریس کانفرنس
کوئٹہ (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارت نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوامیپ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو ضلعی حکومتوں کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی ہماری جانب سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ بھی اسی طرز پر اتحاد کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے انتخابات میں حکومتی وسائل اور پوسٹنگ ٹرانسفر پابندی اور بدعنوانی سمیت ایک گھر کو پانچ حلقوں میں تقسیم کرنے کے باوجود ہمارے نمائندے کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جام حکومت کیخلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد ہماری وجہ سے کامیاب ہوئی اور جام کمال نے تسلیم کیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل ہمیں اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا اگر دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا تو اس کو کامیاب بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو فیڈرل لاج میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
- Advertisement -