MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں فوری کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو ممکنہ گرفتاری پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق

- Advertisement -

کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھے گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے،اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائیگا امپورٹڈحکومت سمجھتی ہے میں ایسے ڈرجاؤں گا اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کیلیڈرکی گرفتاری حکومت کی بڑی بیوقوفی ہو گی معاشی طور پرتباہی کی طرف جاتی حکومت مزیدتباہی کریگی،گرفتارکیاگیاتوملک مزیدمعاشی بدحالی کی طرف جائے گا۔کورکمیٹی اجلاس کے بعد ملک بھر کی تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا،اسلام آباد:تمام تنظیمی کمیٹیاں کسی بھی کال کیلئے الرٹ پررہیں گی اور 7 دن کے اندر تنظیموں کی رپورٹ عمران خان کودی جائیگی۔کور کمیٹی نے پنجاب کی 20 نشستوں پر الیکشن میں بھرپور تیاری سیلڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کامقابلہ میدان میں کریں گے۔ ٭٭٭

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.