اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پکڑنا ہے تو آج پکڑو ہم تیار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے،عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے، عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا،یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں۔
- Advertisement -
رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا،ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا،ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہاہے۔ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو بیرون ملک سے لانا پڑا تو لائیں گے،عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلیٰ تھے اور ان کو حکم ماننے کے لیے وزیر اعلیٰ رکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے لانگ مارچ سے متعلق بیان واپس نہ لیا تو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگوں اور کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے کارکنوں کو بدتمیزی کرانے کے لیے مہم شروع کی۔
جو تم لوگ کرو گے اس کا سامنا تم لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا اور اگر کہیں کسی کے ساتھ بدتمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم آج بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے سیاسی رہنماؤں کی عزت کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے اور دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے۔
وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہو گا اب یہ حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہو گا اور اگر بیان واپس نہیں لیا اور یقین دہانی نہیں کرائی تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگانا ہے تو خود کو لگاؤ لوگوں کو آگ لگانے پر کیوں اکسا رہے ہو، ہوش کے ناخن لیں اور مسجد نبوی والے واقعے پر معافی مانگیں۔ یہ آخری سال ہے اور انتخابات کا سال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بھی آنے والے دنوں میں جلسے کریں گے اور سیاسی مہم شروع کریں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جھوٹے خان نے جھوٹے مقدمات بنائے اور انہوں نے ساڑھے 3 سال میں جھوٹے مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ 15 کلو ہیروئن کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ہیں، شہزاد اکبر نے پولیس کو کہا کہ عمران خان نے کہا منشیات کا کیس ڈالنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس عدالت میں گزشتہ ڈھائی سال سے آرہا ہوں یہ لوگ کہتے ہیں کہ ساری کابینہ ضمانتوں پر ہے تو یہ جھوٹے مقدمات آپ نے ہی وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بنائے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے سیاسی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے جبکہ سابق حکومت نے عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا اور سارا وقت مخالفین پر مقدمات کے لیے صرف کیا۔ عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے۔ رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی تھی۔ الزامات پر تحقیقات ہو رہی ہیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی جبکہ انہیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا ہوا تو لے آئیں گے۔