نئے قواعد کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کس کے پاس جائیں گے ؟ حکومت نے تیاری پکڑ لی
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان اس وقت آرمی چیف سے ملاقات کیلئے ترلے کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نئے قواعد کے مطابق توشہ خانہ کے سارے تحائف ریاست کے پاس جائیں گے ، توشہ خانہ کے نئے رولز اینڈ ریگولیشن بن رہے ہیں ۔ عمران خان نے اسٹبشلمنٹ کی پشت پناہی کے بغیر کوئی سیاست نہیں کی ، ، عمران خان آرمی چیف سے ملاقات کیلئے ترلے کر رہے ہیں سپورٹرز کو پتاہے کہ یہ بزد ل آدمی ہے گرفتاری سے ڈرتاہے ، لوگوں کو کہتاہے جیل بھرو، خود ضمانت کرا لیتاہے ، ہم نے آج تک اس قسم کی وضاحتیں نہیں سنی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جیل بھرو تحریک سمیت عمران خان کے سب نعرے ناکام ہوئے ، عمران خان جلد سب کے پاﺅں پکڑیں گے ،عمران خان میں مقابلے کی ہمت ہی نہیں ،یہ سفر انہوں نے امریکی ساز ش سے شروع کیا اور اب امریکہ کے پاﺅں پکڑ رہے ہیں ، یہ آہستہ آہستہ کر کے سب کے پاﺅں پکڑے گا ، ملک کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کو ذراءبھی شرم و حیانہیں ، عمران خان نے جعلی پلستر لگا کر ڈرامہ رچایا ہواہے ، عمران خان کے پلستر کی ٹانگ روز تبدیل ہو تی ہے ، سیاسی رہنما اپنی ساکھ سے اپنی عزت بناتے ہیں ، ، عمران خان ک سیاسی اوقات قوم کے سامنے آ گئی ہے ، یہ شخص ابن الوقت ہے ، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ،شوکت خانم اچھا ادارہ رہا یہ اس کو چونالگانے سے باز نہیں آیا، اب تو ثاقب نثار نے بھی کہہ دیا کہ میں نے 100 فیصد صادق و امین نہیں کہا ،، ان کو پتا ہے کہ مجھ پر سارے الزامات ثابت ہوئے ہیں،عمران خان نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی منفی روایت ڈالی ،نوازشریف نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی ۔