سوشل میڈیا پر ہراساں کیئے جانے کا معاملہ، عمران خان نے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو کیا پیغام پہنچایا؟ بڑی خبر
اسلام آباد(مسائل نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوادچودھری کے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو اہم پیغام پہنچا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اپنے ٹوئٹ میں غریدہ فاروقی نے کہاہے کہ عمران خان کا خصوصی پیغام آج بذریعہ فواد چودھری موصول ہوا کہ غریدہ فاروقی و دیگر صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا ہراسمنٹ ،ٹارگٹنگ میں قطعاً پی ٹی آئی نہ تو کبھی شامل تھی نہ آئندہ کبھی ہو گی۔
- Advertisement -
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کڑی ہدایت کی ہی کہ پی ٹی آئی سے وابستہ کوئی بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔
غریدہ فاروقی کاکہناتھاکہ مران خان صاحب کا یہ اقدام یقیناً قابل تحسین ہے؛ شکریہ خان صاحب، آپ ایک بڑے لیڈر ہیں اور آپ سے ایسے ہی احساس ذمہ داری اور اپنے فالوورز کی رہنمائی کی امید رہے گی۔