MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سفاک باپ نے 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

0 427

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)محلہ نورپورہ میں 7 دن کی معصوم بچی کو سفاک باپ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں سفاک باپ شاہزیب نے غصے میں آکر اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم باپ شاہزیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچی کی پیدائش کے 7 دن بعد اسے قتل کرنے کا قدم اٹھایا۔دوسری جانب ڈی

- Advertisement -

پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے اور سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.