MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ٗ نیویارک(مسائل نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیاہے اور اس وقت 178 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قلت کی خبروں کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد

- Advertisement -

اضافہ دیکھا گیا تھا۔تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.