ڈیرہ اللہ یار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار بیٹے سمیت میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا سرکاری سامان بیچتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
جعفرآباد (مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار بیٹے سمیت میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا سرکاری سامان بیچتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
- Advertisement -
چیف افیسر میونسپل کا سامان کباڑی پرو فروخت کر رہا تھا کہ شہری نوجوانوں نے دیکھ لیا پوچھنے پر چیف آفیسر سامان چھوڑ کر فرار ہوگیا ڈیرہ اللہ یار کے شہریوں نے ڈیرہ اللہ یار پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار گل حسن بہرپانی نے سامان اپنی تحویل میں لے کر تھانے پہنچا دیا ڈیرہ اللہ یار پولیس نے شہری ابرار الحق کی مدعیت میں رپوٹ وصول کرخ لیا چیف آفیسر کی عدم گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ جعفرآباد کے صدر فیروز لاشاری سٹی صدر ابرارالحق کی سربراہی میں اوستہ محمد روڈ بند کر کے احتجاج کیا گیا انہوں نے ایس ایس پی جعفرآباد سے مطالبہ کیا کہ سرکاری مشینری چوری کر کے بیچنے والے چیف آفیسر انور قمبرانی کو فوری طور گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر کو بیٹے سمیت گرفتار کر کےان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے چیف آفیسر ڈیرہ اللہ یار بیٹے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاحال چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف ایف آئی آر درج نا ہوسکی