MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف کی واپسی عوامی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگی، شاہد خاقان عباسی

0 462

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)نواز شریف کی واپسی عوامی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگی،مسلم لیگ (ن) کا سندھ میں کم بیک کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہا،ملک بھر کے علماءمشائخ کا جمہوریت کی آبیاری میں اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا، آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے 1155ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ قابل مذمت ہے۔ پہلے ہی ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ عوام کا کچومر نکل گیا ہے۔

- Advertisement -

حکومت کی نا اہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و سینئر نائیب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے دورہ کراچی کے دوران ملک بھر کے علماءمشائخ نما ئندہ تنظیم علماءمشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پی جٹا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

اس موقعہ پر مسلم لیگی رہنما ئسردار زبیر خان، ندیم صدیقی، یو ایم ایف پی کے رہنماءپروفیسرڈاکٹرمحمود عالم خرم جہانگیری،جنید احمد،احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ،افضل وارثی اور دیگر موجود تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی حالات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سابق وزیر اعظم و سینئر نائیب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاشتکاروں سمیت مزدور، دیہاڑی دار طبقہ، ڈاکٹرز، صنعت کار غرض ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.