احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی
نارووال(مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضمانت ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ چار سال صرف جھوٹے مقدمے بنائے اور توشہ خانہ کا مال چوری کیا، چوری پکڑی گئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس،اسلام […]