MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ حکومت چوروں اور لٹیروں کی حکومت ہے ،حافظ حمداللہ

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہےکہ مدارس میں پڑھنے پڑھانے والے شیخ الہند کے جانشین ہیں کسی طاقت کے رعب سے مرعوب نہیں ہونگے انگریز سامراج کے سامنے سینہ طان کر کھڑے رہنے والے انکے باقیات سے نمٹنا جانتے ہیں

- Advertisement -

ملا و مدرسہ پر تنقید کرنے والے دو ٹکے کے بازاریوں کی بے جا تنقید و پروپیگنڈے مدارس کے کردار کو مسخ نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عربیہ حمادیہ حفظ القرآن ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے رہنما حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد طیب و دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا

انہوں نے کہاکہ عمران حکومت نے اپنے دور میں صرف کرپشن میں ترقی کی ہے باقی تمام شعبوں میں معاملات تنزیلی کاشکار ہے ہم نے شروع میں کہاکہ موجودہ حکومت چوروں لوٹوں اور لٹیروں کی حکومت ہے ان سے خیر کی توقع نہیں انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کیئے ملک کی بقائ کیلئے ان نجات ضروری ہے 23 مارچ کا لانگ مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.