نوازشریف اور اسحاق ڈار کے رشتے پر بات کرنے پر مفتاح اسماعیل شرمندہ
کراچی (مسائل نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کی رشتہ داری پر بات کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ انٹرویو میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کی رشتہ داری پر بات کی جس پر افسوس ہے۔مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار پر اپنے خلاف مہم چلانے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کی بیٹی کے سسر ہیں اس لیے ان کی بات سنی گئی۔مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے خلاف اپنے انٹرویو کا کلپ بھی شئیر کیا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔اسلام آباد کی […]