MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

2 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل انیوز)ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد کا اضافہ ہواجس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 فیصد ریکارڈ کی گئی،23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،9 کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق برائلر چکن کی قیمت میں 53 روپے 16 پیسے ، باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 2 پیسے ،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 78 روپے 82 پیسے ،پیاز 5 روپے 7 پیسے ،مٹن 9 روپے 42 پیسے ، کیلے فی درجن 3 روپے 45 پیسے مہنگے ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیا ء سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آلو فی کلو 2 روپے 3 پیسے سستے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے سستا ہوا جبکہ انڈے فی درجن 3 روپے 67 پیسے سستے ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2 اعشاریہ 89 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔وفاقی ادارہ […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بْلند ترین سطح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.