MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے،محمد خان لہڑی

2 534

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے۔صوبے میں خشک سالی اور پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے متعدد چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیاہے

- Advertisement -

جن کی بروقت تکمیل سے پانی سے متعلقہ لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی کربلا زمین کمیٹی کے اکابرین سید حاجی بہاوالدین آغا کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایریگیشن عبد الفتاح بنھگر،چیف انجنیئر ایریگیشن جہانزیب بشیر،کیمٹی چیئرمین سید نصر اللہ آغا،ملک احمد جان،سید حاجی نمعان آغا،سید حاجی اللہ نور آغا،سید عبداللہ جان اورقاری نجیب اللہ آغا بھی موجود تھے۔

وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقہ میں پانی سے متعلقہ مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لورا ندی پشین کے مقام پر ایک ڈیم تعمیر کیا جائے تاکہ برساتی پانی کو اسٹور کرکے زیرزمین پانی کی سطح کو بلند اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جاسکے اور علاقہ مکینوں کی پانی سے متعلقہ مشکلات حل ہوسکے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پر عمل درآمد کرکے پانی کی کمی کے حوالے درپیش مسائل ہر ممکن حل کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.