MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دیں گے ، ان کی آمدنی بتائیں گے ،شوکت ترین

0 639

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دیں گے ، ان کی آمدنی بتائیں گے ،22 کروڑ کی آبادی میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گا، ٹیکس نا دہندگان کو کسی بھی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا،ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص تک پہنچیں گے، اگر پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کریں گے۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم ان کو ہراساں نہیں کریں گے، ان کے سامنے ڈیٹا رکھیں گے، ہم ان تک پہنچ چکے ہیں بس سوئچ آن کرنا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گا، ٹیکس نا دہندگان کو کسی بھی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے پہلے کہنا چاہتا ہوں کہ غیر رجسٹرڈ افراد ٹیکس دینا شروع کردیں، اگر اس منصب پر رہا تو نہ صرف سب کو انکم ٹیکس بلکہ سیلز ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص تک پہنچیں گے، اگر پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کریں گے، ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ لوگ ٹیکس ادا کریں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی زندگی کو آسان بنادیا ہے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے، ٹیکس کا نظام خود کار بنانے کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.