MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ا ہم نے کھیلوں کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت مافیاز کے پرانے سسٹم کو ختم کردیا جائےگا،وزیراعظم

1 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے کھیلوں کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت مافیاز کے پرانے سسٹم کو ختم کردیا جائےگا،جب آپ کھیلوں کے میدانوں میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں تو آپ کو جیتنا بھی آتا ہے ،ہار کی وجوہات بھی سمجھ آتی ہیں، آپ ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے ،اس سے سیکھتے ہیں ،پھر نوجوان مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ،

- Advertisement -

ہماری دو صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے 47 ارب روپے کی اسکولرشپس دی ہیں جس سے 63 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کامیاب نوجوان پروگرام پر انہیں سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے لیے اس لیے ضروری ہے کہ جب آپ کھیلوں کے میدانوں میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں تو آپ کو جیتنا بھی آتا ہے

اور ہار کی وجوہات بھی سمجھ آتی ہیں، آپ ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے بلکہ اس سے سیکھتے ہیں اور پھر نوجوان مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ہارتے تب ہیں جب آپ دلبرداشتہ ہوتے ہیں، یہ سب سے بڑا سبق ہے کہ کھیل آپ کو برے وقت کا مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں، یہ زندگی کا وہ سبق ہے جو کوئی اور شعبہ نہیں سکھاتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.