MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں بکری سرکاری دستاویزات لے اڑی

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت (ویب ڈیسک )کے شہرکان پورمیں بکری سرکاری دفترمیں گھس کرکاغذات لے اڑی۔ سرکاری ملازم کی دوڑیں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کان پورکے ایک سرکاری دفترکے خالی کمرے میں بکری گھس گئی اورفائل منہ میں دبا کرروانہ ہوگئی۔سرکاری ملازم نے بکری کوفائل لے جاتے دیکھا توپھربکری اگے اگے اورسرکاری ملازم پیچھے پیچھے۔سرکاری دفاترمیں مختلف کاموں کے لئے لوگوں کا ہجوم توعام بات ہے

- Advertisement -

لیکن بھارتی شہرکان پورمیں ایک بکری کی سرکاری دفترمیں اینٹری نے سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگوا دیں۔بھاگ دوڑ کا یہ سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا جس کے بعد سر کاری ملازمین فائل واپس حاصل کرنے میں توکامیاب ہوگئے لیکن اتنی دیرمیں بکری کئی کاغذات چبا چکی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.