MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گراس روٹ لیول سے کھیلوں پر توجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،وقار مری

0 479

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دالبندین(مسائل نیوز) پہلا آل ڈسٹرکٹ چاغی انٹر اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ 2022 بتعاون پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ BHICP زیر اہتمام محکمہ تعلیم چاغی کا شاندار افتتاح* ۔ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر وقار مری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی عبدالستار لانگو نے شہید الحاج عید محمد نوتیزئی فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ چاغی کے ایجوکیشن آفیسر آفتاب لہڑی ڈی او ای چاغی شیر آغا سنجرانی ڈی ڈی ای او نوکنڈی محمد داود ناروئی ماہر تعلیم گل جان صابر ضلع بھر کے اسکولز ہیڈ ماسٹرز ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی عبدالباری بلوچ سیکریٹری غلام قادر جی ٹی اے بی چاغی کے ضلعی صدرخلیفہ نزیر ہیجباڑی کوچ عبدالواحد عطاء الحسنی ہیڈ ماسٹرز حافظ شیرآحمد بلوچ حاجی سمیع اللہ شہی غلام اللہ بلوچ حمیداللہ لجئی نذر حسین سمالانی عابد چنال روشن خان بلوچ باپ پارٹی کے تحصیل صدر سردار آحمد بخش سنجرانی حاجی فیض اللہ سمالانی ایس ایچ او حنیف مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے افتتاح سے قبل قومی ترانے کی دھن پر تمام شرکاء احترامآ کھڑے رہے اسکولز اسکاوٹس کھلاڑیوں و بلوچی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمانان کو سلامی پیش کی اس موقع پر ضلع بھر کے اسکولز کے اسکاوٹس کھلاڑی اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاحی میچ ہائیر سیکنڈری اسکول نوکنڈی اور ہائی سکول کلی قاسم خان دالبندین کے درمیان کھیلا گیا عوامی وسماجی حلقوں نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ BHICP اور محکمہ تعلیم ضلع چاغی کے آفیسران اور انٹر اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ کے منتظمین کے کردار کی بھرپور انداز میں ستائش کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں پر توجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ صحت جسم صحت مند دماغ کی نشونما میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے آل ڈسٹرکٹ چاغی انٹر اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ میں دالبندین کے علاوہ چاغی نوکنڈی تفتان پدگ امین آباد اور دیگر علاقوں سے اسکولوں کے فٹبال کلبز حصہ لیں گی جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا آخر میں شرکاء کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.