پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیرداخلہ پنجاب
لاہور (مسائل نیوز) پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی تاہم سکیورٹی مہیا کریں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لانگ مارچ ایک سیاسی مسئلہ ہے سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ جیل کے اندر شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا ۔ تشدد کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے دیکھتے ہیں بات کس طرف جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاص لیول پر یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے دی جائے ۔ اگر آپ دنیا کے کرپٹ ترین خاندان کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا چاہتے ہیں تو عوام نہیں دے گی۔
دوسری جانب پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں ، لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔
- Advertisement -
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں ، لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں نوازشریف سے ملنے کا شوق نہیں،مونس الہٰی کی فیملی سے ملنے آیا ہوں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کی الگ فورس بنا رہے ہیں، جو اسکول ، کالجز میں بھی روک تھام کرے گی۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی ۔ لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی تاہم سکیورٹی مہیا کریں گے ۔
[…] (مسائل نیوز) حکومت پنجاب نے ایک بار پھر وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی […]