MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لانگ مارچ کیلئے اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے، لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا وقت اور جگہ کا تعین خود کروں گا۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنما وسیم رامے اور راجا بشارت نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق ٹاسک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع سے6، 6 ہزار لوگوں کو حقیقتی آزادی مارچ میں لے کر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا وقت اور جگہ کا تعین خود کروں گا، اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے۔ عمران خان نے صوبائی وزیرراجہ بشارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے۔
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ میں غیر جانب دار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت اس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی۔سعودی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ہم لانگ مارچ میں شریک ہونے والے لوگوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ بطور سیاسی کارکن ہم پنجاب حکومت سے اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران ہم پولیس کو یہ نہیں کہیں گے کہ وہ آگے جا کر راستوں میں رکھے کنٹینر ہٹائے، نہ پنجاب پولیس کو کہیں گے کہ آگے جا کر اسلام آباد پولیس سے لڑائی کرے، ہم ایسا کوئی کام نہیں ہے، اس طرح کے کسی اقدام کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت لانگ مارچ کا نگل بچ گیا تو ملک جام ہوجائیگا، آپ دیکھیں گے کہ ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا جس میں لوگ خود ذاتی طور پر متحرک ہو کر اپنے خرچ پر اپنی سواریوں کو استعمال کرتے ہوئے شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب ہم لوگ بطور رکن اسمبلی لوگوں کو لانے کے بسیں اور سواریاں فراہم کرتے تھے، بریانی کی دیگیں بھیجتے تھے لیکن اگر عمران خان کال دیتے ہیں تو لوگ خود اپنے طور پر لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.