MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت ہوئی ہے: مفتاح اسماعیل

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت ہوئی ہے ۔ متحدہ عرب امارات بھی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔

کراچی چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا مشکل ترین حالات میں ہے ۔ مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے ۔ جون اور جولائی میں مہنگائی بڑھی ۔ دنیا سے قرض لینے میں اب مشکل ہو رہی ہے ۔ 1996 سے آج تک 450 ملین ڈالر واپس نہیں کرسکے ۔ ہم نے 450 ملین ڈالر واپس نہیں کیے تو مزید مانگتے ہوئے شرم آتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا قرض 75 فیصد بڑھا دیا ہے ۔ ہمارے دور میں 25 ہزار ارب قرض تھا ، عمران خان نے 45 ہزار ارب تک قرض بڑھا دیا ہے ۔ اس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھ گیا ۔ بجٹ خسارہ ہو تو حکومت کو پیسے لینے پڑتے ہیں ۔ ہم پیسے لیتے رہے لیکن ہماری برآمدات دگنی نہیں ہوئیں ۔ ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے ۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کے بغیر پاکستان کو چلانا مشکل ہو جائے گا ۔ ایکسچینج کمپنیاں روز ڈالر کی بڑی مقدار انٹربینک میں سرینڈر کر رہی ہیں ۔ ڈالر کو بھی ہم کنٹرول میں لے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول ابھی بھی سستا ہے ، بنگلہ دیش میں پٹرول 308 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے ۔ جس ملک سے تیل خریدتے ہیں اس سے سستا بیچ رہے ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں آج 25 ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی بنتی ہے ۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے پر کام کر رہے ہیں ۔ جب کمرشل بجلی سستی ہو گی پھر ٹیکس بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بزنس مینوں پر ٹیکس لگایا ۔ ملک چلانے کیلئے ٹیکس ضروری ہے ۔ اس سال 4 ہزار ارب روپے سود میں دینے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.