پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بد سے بدتر ہو چکے ، تہلکہ خیز انکشافات
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خصوصاً حالیہ دنوں میں بد سے بدتر ہو چکے ہیں اور پارٹی کی قیادت کو بھی اس کا علم ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنمائوں، جو اب بھی
- Advertisement -
کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، کو کچھ ایسی فون کالز موصول ہوئی ہیں جن میں ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے جس کی وجہ پارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی انتہائی توہین آمیز مہم ہے۔پی ٹی آئی کے ایک ذریعے کے مطابق، پی ٹی آئی کے کچھ حامیوں کی ٹوئیٹس انتہائی نفرت آمیز تھیں اور پی ٹی آئی کے رہنما کو یہ ٹوئیٹس دکھائی گئیں اور پھر انہوں نے یہ معاملہ پارٹی کی سینئر قیادت کو بتایا۔اس کے بعد ان ٹوئیٹس کے حوالے سے پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر سے یہ ٹوئیٹ کی گئی کہ ’’ان اکائونٹس کا پی ٹی آئی کی آفیشل ٹیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نفرت پھیلانے والوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو قومی سانحات کو تقسیم کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ایسے اکائونٹس کو پی ٹی آئی آفیشل کی جانب سے بلاک کر دیا جائے گا۔‘‘ لیکن اس کے باوجود ایسے لوگ جو بظاہر پی ٹی آئی کے فالوورز نظر آتے ہیں، فوج کیخلاف ٹوئیٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر […]
[…] ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا […]
[…] ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 اگست کے جلسے کے پیش نظر نیشنل ہاکی […]