عید پرغربأومستقین کے ساتھ سفید پوش طبقہ کو بھی یاد رکھیں:ذیشان ہاشمی
لاہور(مسائل نیوز)ذیشان ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن ونائب صدرانجمن تاجران قائداعظم گروپ نے کہا کہ عید الضحیٰ ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر نے کا درس دیتی ہے، ایک مسلمان جانور کی قربانی کے ساتھ اپنی نفسانی خواہشا ت ختم کرنے کا بھی عہد کرتا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے غریب ومستحقین افرادمیں عید پیکج تقسیم کرنے کے بعد کیں ذیشان ہاشمی نے مزیدکہا کہ عید کی حقیقی خوشی دوسرے مسلمان بھائیوں کو شریک کر کے ہی دو بالا کی جاسکتی ہے،گوشت فریجوں میں بھرنے کی بجائے غرباء مستحقین میں تقسیم کرنا افضل ترین عمل ہےانہوں نے عوام بالخصوص مخیر اور صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر جہاں غربا اور مستحقین کو یاد رکھا جاتا ہے وہاں سفید پوش خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میسر آسکیں۔ذیشان ہاشمی نے مزید کہا کہ عیدالاضحی سنت ابراہیمی کی پیروی ہے جسکا مقصد اللہ تعالی کی راہ میں اپنی عزیز ترین شے کو قربان کردینے کے عزم کا اعادہ ہے۔ عید الضحی ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر نا تو ترقی کرسکتی اور نا ہی نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ قربانی کا اصل مقصد ذاتی خواہشات و مفادات کو اعلی ترین مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے۔ہم ذاتی مفادات کے لئے سیاست نہیں کرتے بلکہ انسانیت کے بھلائی کے جدوجہد کررہے ہیں اس لیے جتنا ہوسکے گا مستحقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
[…] نیوز) حکومت نے 25 دن میں 11 ارب 33 کروڑ سے زیادہ رقم غربا ء اور مستحقین کو تقسیم کردیئے۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں […]