MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سمیٹنے کے خواہاں

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنا کسی فخر سے کم نہیں، میری کوشش ہوگی جلد از جلد یہ کارنامہ سرانجام دوں جس کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے 27 سالہ کپتان آئی سی سی رینکنگ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹیسٹ میں ان کا چوتھا نمبر ہے، انگلیںڈ کے سابق کپتان جو روٹ پہلے، مارنس لیبوشین دوسرے، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آج دورہ سری لنکا پر روانہ ہوگی، اس دوران بابراعظم کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.