سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے سنوکر میں نئی تاریخ رقم کردی
لاہور(مسائل نیوز) سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ’کیو سکول‘ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر دو سال کے لیے ’ٹور کارڈ‘ حاصل کرکے سنوکر میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کھلاڑی نے تھائی لینڈ میں کیو سکول ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر دو سال کے لیے ٹور کارڈ حاصل کیا۔ ورلڈ سنوکر ٹور کے صدر جیمز فرگوسن نے ٹیم مینجر شعیب عارف کو مبارک باد دی۔
محمد آصف نے سیمی فائنل میں ہم وطن اسجد اقبال کو شکست دے کر دو سال کا پروفیشنل سنوکر ٹور کارڈ حاصل کیا اور یہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیو سکول کے ذریعے پروفیشنل کارڈ حاصل کیا ہے۔ ورلڈ سنوکر ٹور کے صدر جیمز فرگوسن نے ٹیم مینجر شعیب عارف کو فون پر محمد آصف کے کارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
شعیب کا کہنا ہے کہ یہ پرو سنوکر اور پاکستان کی بڑی کامیابی ہے کہ اگلے دو سال دنیا بھر میں سنوکر کے پروفیشنل مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نظر آئیں گے۔
- Advertisement -
انہوں ںے مزید کہا کہ کیو سکول کا تھائی لینڈ میں ابھی ایک ٹورنامنٹ باقی ہے جو 7 جون سے شروع ہوگا، پاکستان کی جانب سے آئے دیگر 14 کھلاڑیوں کے لیے بھی ٹور کارڈ حاصل کرنے کا ایک مزید موقع موجود ہے۔