MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

(ن )لیگ کو ناقابل تلافی نقصا ن،اہم ترین رہنما نے نوازشریف سے راہیں جدا کرلیں، بیٹے سمیت عمران خان سے جاملے

0 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اقبال شاہ بیٹے عامراقبال شاہ (سابق ایم پی اے) سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق2018 میں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے شکست

دینے والے مسلم لیگ ن کے سید اقبال شاہ اور ان کے بیٹے عامر اقبال شاہ نے 17 جولائی کو پی پی 224 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ اچھا وقت گزارا، پارٹی کو جب بھی قربانی کی ضرورت پیش آئی ہم نے دی۔عامر اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ جب 2018 میں جہانگیر ترین کے مقابلے میں کوئی ضمنی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں تھا تو ہم نے پارٹی کے حکم پر لبیک کہا اور جہانگیر ترین کے مقابلے میں الیکشن لڑا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ہم نے قربانی دی، آج پارٹی جہانگیر ترین کے مقابلے میں ہم سے قربانی مانگ رہی ہے،کل جہانگیر ترین کے خلاف لڑایا، آج اس کے حق میں بٹھا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ دے دیا۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کر دئیے۔

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان نے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر پی پی 167 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔نذیر چوہان نے کہا کہ ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ (ن)کا شکر گزار ہوں،ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کو چھوڑا۔

عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف عمران خان ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، میرے حلقے میں اب پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے۔نذیر چوہان نے کہا کہ ہم ملک کے لیے سیاست کرتے ہیں، عمران خان نے ملک توڑنے کی سیاست کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.