میر عبدالقدوس بزنجو کا سردار اختر مینگل سے رابطہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ
۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے پیدا صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت
۔وزیراعلئ کی سردار اختر جان مینگل کو حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کی گئی امدادی کاروائیوں پر بریفنگ
۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے
- Advertisement -
۔ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کے ریسکیو اور فوری امداد کے لیۓ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
۔ضلع خضدار میں تما م اداروں کو ہائی الرٹ کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
۔متاثرین کی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاۓ گی
۔متاثرین کی بھرپور معاونت اور نقصانات کا ازالہ کیا جاۓ گا۔وزیراعلئ کی یقین دہانی