MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایس او ایس ویلج کے ساتھ یہ تعاون بچوں میں مسکراہٹیں پھیلانے کی ایک مثال ہے،بشریٰ رند

0 631

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ،سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم محترمہ بشریٰ رند نے آج بدھ کے روز ایس او ایس ویلج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سابق نگراں وزیر خورشد بروچہ نے محترمہ بشریٰ رند کا استقبال کیا محترمہ بشریٰ رند نے آج کا دن یتیم بچوں کے ساتھ گزارا پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات نے کہا کہ ہمارا مقصد ایس او ایس ویلج کے بچوں میں خوشی پھیلانا ہے۔ایس او ایس ویلج کے ساتھ یہ تعاون بچوں میں مسکراہٹیں پھیلانے کی ایک مثال ہے۔ یتیم بچوں کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارنا بھی عبادت ہے یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے مثبت پیغام دینے کے لئے بچوں کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک اور بچوں کے لیے عید کے کپڑے بھی خورشد بروچہ کے حوالے کیے۔ پارلمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے سب سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے عطیات ایسے لوگوں تک پہنچائیں جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب بھی مجھے وقت ملے گا میں یہاں آکر یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزاروں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.