MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کے پی کے اور پاکستان بھر کے لوکل/ ریجنل اخبارات کیخلاف حکومتی پابندیاں منظور نہیں ،غلام مرتضیٰ جٹ

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (رجسٹرڈ) کا 10مارچ سے احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان
صحافت پر قابض سرمایا داروں نے حکومت کے ساتھ مل کر اور ایجنٹ تنظیموں کے ساتھ مل کر جو منصوبہ بنایا ہے اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جاٸے گا
اسلام آباد (مسائل نیوز) لوکل /ریجنل اخبارات کے معاشی قتل ،پرنٹنگ میٹریل ،کاغذ کی ناقابل قبول بدترین مہنگی قیمتوں اور حکومتی پابندیوں کیخلاف آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی(رجسٹرڈ)APRNSنےدس 10مارچ سےاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی(رجسٹرڈ)APRNS کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کر لٸے گٸے ہیں صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ کارکن صحافی جو دس لوگوں کا کام از خود اکیلے کرکے اینے لوکل اخبار کے زریعے آزاد صحافت کر رہے ہیں اور اپنا اخبار چلا رہے ہیں وہ سیٹھ مافیا کو ایک آنکھ بھی نہیں بھاتے ، صحافت پر قابض سرمایا داروں نے حکومت کے ساتھ مل کر اور ایجنٹ تنظیموں کے ساتھ مل کر جو منصوبہ بنایا ہے اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جاٸے گا مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر عابد علی جوہر اور مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر شاہد بشیر چیمہ کے مطابق لوکل ریجنل اخبارات کے حقوق کے تحفظ کیلٸے اور بے جا پابندیوں کیخلاف زبردست احتجاجی تحریک چلاٸی جاٸے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.