چمن: انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
چمن(مسائل نیوز)چمن میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے روغانی میں پیش آیا۔
واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جبکہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔