MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، 6 فروری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

0 13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے ریٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ 4 فروری 2026 کو سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 500روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے اضافے سے 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ہزار 689 روپے اضافے سے 4,53,671 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جو 4 لاکھ 15 ہزار 880 روپے پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ قیمت منگل کے مقابلے میں 11,632 روپے زیادہ ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کا ایک تولہ 109 روپے مہنگا ہونے کے بعد 9,255 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7,934 روپے ہوگئی جوکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 93 روپے زیادہ ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 5 ہزار 64 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت 87.80 ڈالر ہے جوکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.09 ڈالر زیادہ رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.