MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قائم مقام گورنر بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں پی ایس ایل نمائشی میچ پر مسرت کا اظہار

0 177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی دو مختلف کرکٹ ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز اکا بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو میچ جیتنے اور کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی. قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ میں کھیلوں کی ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے بلوچستان کے نوجوانوں کو نہ صرف ایک اچھا پیغام مل رہا ہے بلکہ اس ثقافتی گھٹن میں کمی آئی گی. آج گراونڈ میں اتنی بڑی تعداد میں تماشائیوں بالخصوص خواتین کی موجودگی سے پیغام ملتا ہے کہ بلوچستان کے عوام صوبے میں کھیل اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بہت خواہشمند ہیں۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی آئندہ بھی ایسے میچز کے انعقاد کو بلوچستان میں یقینی بنائے گا جس سے بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبے کے ہیروز عبدلواحد بنگلزئی، بسم اللّٰہ خان اور حسیب اللّٰہ خان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا اسطرح یہاں کے دیگر باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.