MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے کیس میں لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا۔دعا زہر کو شیلٹر ہوم سے عدالت میں پیش کیا گیا، لڑکی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔کم عمر بچی دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں والدین کی جانب سے حوالگی کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
سماعت کے دوران ظہیر احمد کے وکیل نے عدالت سے کہایہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کی حوالگی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست ٹرائل کورٹ میں بھی زیر التوا ہے۔درخواست گزار کے پاس اب بھی متعلقہ فورم موجود ہے۔ظہیر احمد کے وکیل نے کہا درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہئیے۔
عدالتی احکامات پر بچی کو شیلٹر حکام بھیجا گیا تھا۔

- Advertisement -

بچی کو حبس بےجا میں نہیں رکھا گیا، بچی اس کیس کی مرکزی گواہ ہے۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے بچی کو بلا کر پوچھا کہ بیٹا آپ کا نام کیا ہے جس پر لڑکی نے بتایا میرا نام دعا زہرا ہے۔میں ساتویں کلاس میں پڑھتی تھی۔عدالت میں میرے ماں باپ اور بہن موجود ہیں، میں والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔وکیل ظہیر احمد نے کہا بچی کو باہر لے جانے سے روکا جائے جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا ہر کوئی ماں باپ کے گھر جانا چاہتا ہے۔
کوئی اپنے ماں باپ کا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا۔عدالتیں سب کے لیے کھلی ہیں۔بچی چھوٹی ہے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے شیلٹر ہوم میں نہیں جانا چاہتی۔عدالت نے لڑکی کے والد سے استفسار کیا عدالت کو کیا گارنٹی دیں گے؟ عدالت نے لڑکی کی والدہ سے مکالمے میں کہا ہم آپ کو بچی دے رہے ہیں آپ پر اب بھاری ذمہ داری ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے عارضی طور پر دعا زہرا کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا مستقل حوالگی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔
بچی کی حوالگی کے لیے والدین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ دعا زہرا کے کراچی سے لاہتہ ہونے کی خبریں گذشتہ سال اپریل میں سامنے آئیں تاہم بعدازاں دعا زہرا خود منظر عام پر آ گئیں اور بتایا کہ وہ ظہیر نامی لڑکی سے پسند کی شادی کرنے کے لیے کراچی سے لاہور بذریعہ ٹیکسی آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.