MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، بڑا اعلان کر دیا گیا

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وہ دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔ ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کی

- Advertisement -

جانب سے 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان صرف خبر ہی رہیگی۔انہوں نے کہا کہ شنید ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا‘ اب خان صاحب کے لیے نہ کال آئے گی اور نہ پہاڑی کمک۔عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی فارنزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی، اس رپورٹ سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور ان کا بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ قابل قبول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر عمران خان نے نئی حکومت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.