MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم نے ملاقات کرنے والے بچے سے متعلق درخواست کردی

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جس مریض بچے سے کراچی میں ملاقات کی تھی اب اسی بچے سے متعلق انہوں نے پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر بابر اعظم نے بچے سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس اسٹار لڑکے کی مدد کریں۔بابر اعظم نے لکھا کہ اس بچے کو ہماری مدد کی فوری ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ تعالی اس بچے اور اس کے خاندان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔بابر اعظم کی اس پوسٹ پر ایک اکائونٹ سے بچے کی بیماری اور علاج کے اخراجات کی تفصیل بھی شیئر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ 31دسمبر کو پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر بابر اعظم کی ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.