حب: سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی قاتلانہ حملے کے مقدمے سے باعزت بری
حب ( مسائل نیوز ) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اپنے بھتیجوں سمیت دیگر کے ہمراہ قاتلانہ حملے کے جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، سردارزاہ عرفان صالح بھوتانی، سردارزاہ شہزاد صالح بھوتانی، چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ، میر صفدر مگسی، سرور رونجھو وغیرہ پر قربان زہری نامی شخص کی مدعیت میں ان پر جان لیوا حملے اور فائرنگ جیسے مقدمات درج تھے جس پر حب کی مقامی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، سردارزادہ عرفان صالح بھوتانی، سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو عدم ثبوت پر باعزت بری کردیا سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر ایڈوکیٹ الٰہی بخش مینگل کررہے تھے