MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب دینے سے گریز

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے لیے آمد کے موقع پر صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے 4 سال ضائع کیے، کوئی کام نہیں کیا؟۔ جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ کورٹ کے اندر کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔
جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نے پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بات کرنے کی ہماری پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میر صادق میر جعفر نہیں کہنا چاہیے تھا۔مونس الٰہی نے بھی کہا کہ باجوہ صاحب پر تنقید نہ کی جائےہمیں اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔
عزت دینے سے آپ کی عزت بڑھے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کا مجھے جنرل فیض اور جہانگیر ترین نے بتایا تھا۔

- Advertisement -

نہ میں فیض صاحب کو غلط کہوں گا نہ موجودہ حکومت کو۔فیض صاحب کا ایشو عجیب طرح کاتھا۔اگر فیض صاحب میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4سال ضائع نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو صرف کہہ سکتے ہیں آگے فیصلہ لیڈر شپ نے ہی کرنا ہے۔ پرویز الٰہی نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاسی سفر خان صاحب کے ساتھ ہے،خان صاحب کی صرف آواز آنی ہے، میں نے کہنا ہے اسمبلیاں ٹوٹ گئیں۔
پرویز الٰہی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ الیکشن کمشنر عمران خان کے خلاف ہے۔ شریف کہتے ہیں کہ ہم انہیںنا اہل کرادینگے۔ لیکن عمران خان ایسے نہیں جائیں گے، بلکہ پہلے انہیں ڈبوئیں گے۔ پرویزا لٰہی نے کہا کہ ہم نے مخالفین سے کوئی امید وابستہ نہیں رکھی ہوئیں۔ ہم ان سے کوئی امید نہیں رکھنا چاہتے اور نہ ہی اپنا وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.