MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک اور خطے کی سیاست میں جمعیت ایک مکمل سیاسی تاریخ رکھتی ہے،حافظ حمد اللہ

2 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مغربی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے قادیانی نواز حکومت ناموس رسالت قانون کو متنازع بنانے کی سازشیں کررہی ہے حکومت ناموس رسالت کہ توہین کے مرتکب ملزمان کی سرپرستی اور تحفظ نہ کرتی تو سانحہ سیالکوٹ جیسے افسوسناک واقعات کی نوبت نہ آتی

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمیعت علماءاسلام حلقہ چاکرہ تحصیل پوٹھوہار ٹاؤن راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں اور مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ ائین کی بالا دستی پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جے یو آئی کی قیادت نے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے

جمیعت علماء اسلام حادثاتی یا جذباتی طور پر وجود میں آنے والی جماعت نہیں بلکہ ملک اور خطے کی سیاست میں جمعیت علماء اسلام ایک مکمل سیاسی تاریخ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت کے مثبت کردار کو مسخ کرنے کی آمیرانہ کوششیں آمریت دور میں بھی کامیاب نہ ہوسکیں آمریت کی باقیات سے لڑنا جانتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.