قید و بند کی صوبتوں سے پارٹی کارکنوں کو زیر نہیں کیا جاسکتا ، عزیز مری
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) بی این پی عوامی ہرنائی کے رہنما میر عزیز مری نے اپنے ایک بیان میں بی ین پی عوامی ضلع لسبیلہ کے کارکن سید مرتضی شاہ کی غیر قانونی گرفتاری اور تین دن تک گرفتار کرکے حسب بیجا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ قید و بند کی صوبتوں سے پارٹی کارکنوں کو زیر نہیں کیا جاسکتا
- Advertisement -
مشکل گھڑی میں ضلع لسبیلہ کے پارٹی دوست خود کو تنہا نہ سمجھیں بی این پی عوامی کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور اپنے کارکنوں کے خلاف جہاں بھی ظلم و زیادتی ہوگی اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا گوادر میں بھی پارٹی کارکن سراپا احتجاج ہیں بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے
مگر یہاں کے باشعور عوام کو حق اور سچ بات کرنے پاداش میں نان شبینہ کے محتاج کیا جارہا ہے بی این پی عوامی پارٹی ورکرز اور بلوچ و بلوچستانی عوام کے ساتھ اس طرح کے کھلواڑ پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گے انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع لسبیلہ کے پارٹی کارکن سید مرتضی شاہ کی بلاجواز گرفتاری نوٹس لیں اور گوادر میں میں بلوچ بھائیوں کے مسائل و احتجاج کو سنجیدگی سے حل کرے