MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھی ثقافتی ٹوپی اجرک ڈے کے موقع پر دنیا بھرسمیت تمام سندھی بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، نوابزادہ طارق مگسی

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( پرنس الہی بخش سیال ) ۔صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے سندھی ثقافتی ٹوپی اجرک ڈے کے موقع پر دنیا بھرسمیت تمام سندھی بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یومِ ثقافتِ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

- Advertisement -

مختلف ثقافتوں، مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔ سندھی ثقافت قدیم انڈس و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔

پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔ سندھی ثقافت کے مثبت پہلووَں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیئے نوجون نسل اپنا کردار اس اصولِ عمل کے تحت ادا کریں، کہ: ”اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.