زندہ قوم کی پہچان ان کی ثقافت ہوتی ہے،جام کمال
کوئٹہ ( پرنس الہی بخش سیال بیورو چیف )شہر میں بھی سندھی ٹوپی اجرک ڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا جس کا اہتمام جاموٹ یوتھ بلوچستان کے کیا تھا جس کے مہمان خاص سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب آف جاموٹ جام کمال خان عالیانی تھے اس موقع تقریب سے نواب جام کمال خان عالیانی نےخطاب کرتے ہوئے
کہا کہ زندہ قوم کی پہچان ان کی ثقافت ہوتی ہے اور میں بحیثت جاموٹ اس دن کے منانے کو خوشی ہو رہی ہے اور سندھی قوم جو پانچ ہزار پرانی قوم ہے اس کا کلچر رہن سہن ایک بہت ہی پیارا ہے جس سے ایک اچھے تہذیب کی پہچان نظر آتی ہےثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے
- Advertisement -
انھوں نے کہا کہ میں خود جاموٹ ہوں اور مجھے جاموٹ ہونے پر فخر ہے جاموٹ قوم صدیوں سے بلوچستان میں آبادہیں انھوں نے مزید کہا کہ ثقافت سے ہی قومیں پہچانی جاتی ہیں اور سندھیوں کی ٹقافت ٹوپی اجرک ہے اس موقع پر سندھی ثقافت نغمے گائے گئے اور عوام خوشی سے جھوم آٹھے اس موقع پر تقریب سے میر مجتبی مراد جاموٹ۔ میر الہی بخش ابڑو۔
اسد اللہ ایڈووکیٹ۔ڈاکڑ مولا بخش سیال۔سوشل میڈیا ایسوسی۔ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری پرنس الہی بخش سیال۔نائب صدر اقبال کاکڑ و دیگر جاموٹ قبائل کے عمائدین نے خطاب کیا اس موقع پر تقریب تقریب میں ڈاکڑ عبدالحیفظ سیال۔محمد حیات سیال۔نثار احمد ترین۔نصر اللہ نظام بھٹو و سوشل میڈیا اسیوسی ایشن بلوچستان کے صدر نثار بلوچ۔جنرل سیکرٹری پرنس الہی بخش سیال۔نائب صدر اقبال کاکڑ بمعہ پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی