“ماضی کی ‘ملکہ حسن’ صابرہ سلطانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور! مہنگی ادویات کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے جذباتی اپیل کر دی”
لاہور (مسائل نیوز) سینما سکرین پر ایک زمانے میں راج کرنے والی ماضی کی اداکارہ اور ملکہ حسن صابرہ سلطانہ اس وقت شدید کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، صابرہ سلطانہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے سبب چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں اور انہیں علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے براہ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ بالکل اچھا نہیں لگتا کہ وہ ہاتھ پھیلا کر اپنی عزت نفس مجروح کریں، لیکن اب وہ مجبور ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “میری ادویات بہت مہنگی ہیں جس کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔” صابرہ سلطانہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے مدد کی درخواست کی اور کہا کہ وہ ہر طرح سے ان کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔