MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال رہی ؟

0 39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

2026 کے وسط تک سونا 4,500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیش گوئی

واضح رہے گزشتہ روز پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1521 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.