MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، مری گلیات ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ، لوئر دیر ، کالام ، مالم جبہ ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 03 ، سکردو منفی 01 اور بابوسر میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.