ملک کو مشکلات میں ڈال کر انہوں نے اب بھاگنا شروع کردیا ہے
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات میں ڈال کر انہوں نے اب بھاگنا شروع کردیا ہے، عمران خان بہت جلدکال دینے لگے ہیں،ابھی تک عوام کو عمران خان نے روکا ہوا ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ عوام بھی باہر نکلے گی، عمرا ن خان نے عوام کو روکا ہوا ہے جس دن کال دی عوام باہر ہوگی۔
یہ سمجھ رہے ہیں کہ عوام کو کوئی تکلیف نہیں جبکہ عوام بہت زیادہ پریشان ہیں، عمران خان بہت جلدکال دینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات میں ڈال کر انہوں نے بھاگنا شروع کردیا ہے۔مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شہبازگل نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد ، مشیروزیراعلیٰ عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ مسلم لیگ ن یا مریم صفدر، شہبازشریف یا حواری عورت کارڈ استعمال نہیں کرتے ، ن لیگ کے جانب سے کردار کشی کاآغاز فاطمہ جناح سے ہوا۔
یہ تاریخ دردناک ہے، فاطمہ جناح ہماری ماں کی طرح ہے، اس لیے زیادہ تفصیل میں بات نہیں کروں گا، مسلم لیگ ن کے سرکردہ لوگ مریم نواز کے دائیں بائیں بیٹھے ہوتے ہیں، انہی لوگوں نے ایک جانور کے گلے میں محترمہ فاطمہ جناح کا نام ڈالا، اس جانور کو محترمہ سے تشبیہ دی، اسی طرح محترمہ نصرت بھٹو جو کہ ذوالفقار بھٹو پر ظلم کے خلاف باہر نکلی تو مریم صفدر کے والد اور دادا نے بھی بچوں کو نہیں روکا انہوں نے نصرت بھٹو اور بی نظیر بھٹو کی برہنہ تصاویر پھینک کرکردارکشی کی۔
اسی جمائما پاکستان آئیں تو ان پر یہودی لابی کا الزام لگایا گیا، اور جعلی ٹائلوں کا کیس بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو والدہ کی طرح سمجھتا ہوں وہ غیرسیاسی تھیں،آخری الیکشن کیلئے بھی آپ لوگوں نے ان کا نام دیا جبکہ وہ ڈیتھ بستر پر تھیں،آپ پی ٹی آئی کے ایک رہنماء کا بیان نہیں دکھا سکتے جس میں کلثوم نواز پر تنقید کی گئی ہو، آپ ہماری ماں کو جادوگرنی کہتے ہیں ،کیا وہ ملک کی بیٹی نہیں ،مسلم لیگ ن باربار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی، ن لیگ کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور جمائما خان کی کردار کشی کی جاتی رہی، مسلم لیگ ن باربار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ہماری ماں کو جادوگرنی کہتے ہیں پیرنی کہتے ہیں،کیا بشریٰ بی بی اس ملک کی بیٹی نہیں ہے؟
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات میں ڈال کر انہوں نے اب بھاگنا […]