مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں
لاہور (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز عدالت سے پاسپورٹ واپسی کے بعد آج لندن روانہ ہوگئیں۔لاہور ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ شہریوں نے سیلفیاں لیں۔
- Advertisement -
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیںخاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کچھ روز بعد لندن جائیں گے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنی اہلیہ کو ایئر پورٹ پر رخصت کر کے واپس روانہ ہو گئے۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ لوگ تصاویر بنا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل دادا ، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔مریم نواز کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کہ جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں۔مریم نواز لندن میں والد سے ملاقات […]