MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معاشی طور پر مستحکم ہوتے تو نیوزی لینڈ، انگلینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان منسوخ نہ کرتیں: رمیز راجہ

2 426

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم ہوتے تو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان منسوخ نہ کرتیں ۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر خطاب میں رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی معیشت کو آگے بڑھانا ہے ، اچھی کرکٹ کیلئے مضبوط فنانشل سسٹم ضروری ہے ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کا انحصار آئی سی سی سے ملنے والی رقم پر ہے ۔ معاشی طور پر مستحکم ہوئے بغیر ملک میں کرکٹ اور کرکٹرز مضبوط نہیں ہو سکتے ، سرمایہ کار پاکستان کی کرکٹ میں سرمایہ کاری کریں ، اس سے سب کو فائدہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ پسند کرتے ہیں ، قومی کرکٹ کو نمبر ون بنانے کیلئے کام کریں گے ، ہم اپنے گراؤنڈز بنانے کیلئے پیسے خرچ کریں گے ۔ دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز میں بہت سرمایہ کاری ہوتی ہے ۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میرا حلقہ کرکٹ ہے اس لیے کوشش کریں گے کہ کرکٹ انفراسٹرکچر بہتر کریں ۔ مجھے آئیڈیا ہے کرکٹرز پر کس طرح محنت کرنی ہے ۔ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لائیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت […]

  2. […] نیوز)ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.