اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔
- Advertisement -
شہباز شریف نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طورپر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔
Imran Niazi’s despicable utterances to malign institutions are touching new levels every day. He is now indulging in direct mud-slinging & poisonous allegations against Armed Forces & its leadership. His nefarious agenda is clearly to disrupt & undermine Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 5, 2022